Thursday , December 14 2017
Breaking News
Home / Tips & Tricks / What is 32 Bit and 64 Bit

What is 32 Bit and 64 Bit

دوستوں جیسا کہ پوسٹ کے ٹائیٹل سے ظاہر ہے آج میں آپ کو (Bit)کیا ہے ، 32 Bit Windows اور 64 Bit Windows میں کیا فرق ہے، اسی طرح 32 Bit Processors اور 64 Bit Processors میں کیا فرق ہوتاہے۔ ان سب کے بارے میں تفصیل سے بتاؤں گا ۔
بٹ (Bit)کیا ہے؟
ویسے تو بٹ کا مطلب ہے چھوٹا ٹکڑا یا چھوٹی چیز۔ لیکن ہم چونکہ کمپیوٹرکے مطلق بات کر رہے ہیں تو اس کا مطلب بھی ہم ٹاپک کے مطابق لیں گے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ آپ نے اکثر ایک لفظ پڑھا ہوگا Binary Digit کمپیوٹر کی بُکس میں یہ لفظ نظر آہی جات ہے۔ بٹ (Bit) اسی کی شارٹ فارم (Short form) ہے Bit = Binary Digitاصل میں بٹ (Bit) کمپیوٹر میں ڈیٹا سٹور کرنے کی سب سے چھوٹی اکائی ہے ۔

8 Bits = 1 Byte
1024 Bytes = 1 Kilobyte (KB)
1024 KB = 1 Megabyte (MB)
1024 MB = 1 Gigabyte (GB)
1024 GB = 1 Terabyte (TB)
1024 TB = 1 Petabyte (PB)
1024 PB = 1 Exabyte (EB)
1024 EB = 1 Zettabyte (ZB)
1024 ZB = 1 Yottabyte (YB)

تفصیل:
جب بھی کوئی ڈیٹا ہم کمپیو ٹر کی ہارڈ ڈرائیومیں محفوظ کرتے ہیں تو وہ کئی مراحل سے گزر کی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جاتا ہے جن کو ہم بٹ (Bit) کہتے ہیں اور ہر بٹ کی شکل یا تو 0 ہوتی ہے یا پھر 1۔ مطلب یہ کہ ڈیٹا ہماری میموری (ہارڈ ڈسک) میں محفوظ ہوتا ہے وہ 0 اور 1 کی صورت میں محفوظ ہوتا ہے۔ جیسے

0101010101010101010101010101010
0101010101010101010101000111000
1010101000001010101010110010110
0101010101010101010101011111111

یعنی صرف گنتی میں سے دو عدد ہی استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو بائنری ڈیجٹ کہتے ہیں اصل میں بائنری رومن زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہے دو (2) مطلب دو حصے (Binary Digit)۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر 0 اور 1 کیوں آتا ہے یا تو صفر صفر آئے یا ایک ایک آئے۔ اس کی وضاحت کر دیتا ہوں۔ ہمار ے مدر بورڈ میں جو پروسیسر لگاہوتا ہے وہ عام طور پر 1 سے لے کر 5 ولٹیج تک بجلی استعمال کرتا ہے کچھ پروسیسر 2 وولٹ کچھ 3 وولٹ کچھ 4 وولٹ اور کچھ 5 وول بجلی استعمال کر تے ہیں۔ جب کمپیوٹر آن ہوتا ہے اور ہم کام کر رہے ہوتے ہیں تو پروسیسر لگا تار ایک ہی مقدار میں بجلی استعمال نہیں کر رہو ہوتا بلکہ بجلی کی فریکوینسی (Frequency) کم ہوتی ہے تو بٹ (Bit) کی ویلیو 0 ہوتی ہے اور جب فریکوینسی (Frequency) زیادہ ہوتی ہے تو بٹ (Bit) کی ویلیو 1 ہوتی ہے مثلا اگر پروسیسر ایک بائٹ (Byte) کو جب چھوٹے چھوٹے آٹھ ٹکٹروں میں تقسیم کر کے ہارڈڈرائیؤ میں سیو کرتا ہے تو ان کی ویلیو کچھ اس طرح ہوگی۔
10011101
اب اگر ہم اوپر دی گئی ویلیو کو عشرہ عددی نظام (System of Couting Base 10) میں کنورٹ کریں تو اس کی ویلیو کچھ اس طرح سے ہو گی چونکہ یہ بائنری ڈیجیٹ (Binary Digit) ہیں اس لئے ان کی بیس (Base) 2 ہوتی ہے اور فارمولا کچھ اس طرح سے ہوگا۔

1*2^7 + 0*2^6 + 0*2^5 + 1*2^4 + 1*2^3 + 1*2^2 + 0*2^1 + 1*2^0
=128 + 16 + 8 + 4 + 1
= 157

ڈیجیٹل سسٹم میں بٹ کو ایسے لکھا جاتا ہے۔

Notaions used in digital system:
2 bit = Crumb
4 bits = Nibble
8 bits = Byte
16 bits = Word
32 bits = Double word
64 bits = Quad word (or paragraph)

مندرجہ بالا تفصیل سے اب آپ سمجھ گئے ہونگے کہ بٹ کیا ہوتا ہے، اب بات کرتے ہیں 32 bit Processor اور 64 bit Processor سب سے پہلا پروسیسر 1970 میں بنا تھا جو 4 Bitتھا بعد میں 8 Bit اوراسی طرح 16 Bit, 23 Bit, 64 Bit وجو د میں آچکے ہیں۔یہ جو مختلف نمبر آف بٹ دیے گئے ہیں ان کا مطلب ہے کہ ہمارا پروسیسر کتنے بٹ ڈیٹا ایک ہی وقت میں Process کرسکتا ہے ایک اور بات وہ یہ کہ ہر پروسیسر میں بِلٹ ان کلا ک سپیڈ (Built in Clock Speed) ہوتی ہے جس کی اکائی ہرٹز (Hertz – Hz) میں لیتے ہیں۔ مثلا
فرض کیا ہمارے پاس ایک کمپیوٹر ہے جس کا پروسیسر 32 Bit ہے اور اس کی کلاک سپیڈ 2 Ghz ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ ہمارا کمپیوٹر 2 billions times per second ڈیٹا 32، 32 بٹ کر کے پروسیس کرے گا اور بتیس بٹ کا مطلب چار بائٹس (4 Bytes)۔ اسی طرح اگر ہمار پروسیسر 64 Bit ہے اور اسکی کلا سپیڈ 2 Ghz ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ ہمارا کمپیوٹر 2 billions times per seconds ڈیٹا 64، 64 بٹ کر کے پروسیس کرے گا اور 64 Bit میں آٹھ بائٹس ہوتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ 32 Bit پروسیسر سے 64 Bit پروسیسر زیادہ تیز ہوتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں 32 Bit اور 64 Bit ونڈوز کی ان میں کیا فرق ہے۔ جو تفصیلات پروسیسر کے بارے بتائی کہ 32 Bit Windows ڈیٹا کو 32, 32 بٹ کر کے پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 64 Bit Windows ڈیٹا کو 64, 64 بٹ کر کے پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب آپ کوئی نیا پروسیسر یا ونڈوز خریدتے ہیں تو ان پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ 32 Bit یا 64 Bit ہے اگر آپ کے کمپیوٹر میں 32Bit پروسیسر ہے تو آپ اس سسٹم میں صرف 32 Bit Windows ہی انسٹال کرسکتے ہیں نہ کہ 64 Bit Windows۔ لیکن 64 Bit پروسیسر میں آپ 32 Bit Windows انسٹال کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *